4 جولائی 2011 - 19:30

ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان رامین مہمان پرست نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی ٹیکنالوجی سےاستفادہ کے حق کو تسلیم کرنا آئندہ اقدامات کے لئے ماحول تیار کرنے کا بہترین راستہ ہے۔

ابنا: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کےترجمان نے آج ملکی وغیرملکی صحافیوں کو پریس بریفنگ میں ایران کےساتھ مذاکرات کے بارے میں امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے مشیر کے حالیہ بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کے تناظرمیں اور طےشدہ معاہدوں کے مطابق تہران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہمیشہ مذاکرات کے لئے تیار ہے۔
مہمان پرست نے اس کےساتھ ہی تاکید کی کہ ایٹمی سرگرمیوں کو مشروط کرنا، غیرقانونی اقدامات اور دباؤ ڈالنا، معاہدے اور قانون کے برخلاف ہے۔
مہمان پرست نےکہا کہ ایٹمی پروگرام کوجاری رکھنے کےسلسلےمیں ملت ایران کے عزم پر پابندیوں کا کوئي اثرنہيں پڑےگا اور قوموں کے حقوق کو تسلیم کرنے سے آئندہ مذاکرات کی راہ ہموار ہوگي۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نےاسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدرکے دورہ عراق کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دورے ميں دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ کمیشن کی تشکیل اور تجارت، معیشت، نقل وحمل کسٹم اورتعلیم کےشعبوں میں متعدد معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کےنائب صدر محمد رضا رحیمی چھ جولائی کوایک اعلی سطحی سیاسی و اقتصادی وفد کے ہمراہ عراق کے دورے پرجائيں گے۔
 
............

/169